Monday, August 24, 2009

JI vs MQM

منافقت الطاف حسین کی سیاست کابنیادی محورہے‘سابق ارکان اسمبلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جھوٹ اور منافقت متحدہ قومی موومنٹ کا منشور ہے اور الطاف حسین کی سیاست کا بنیادی محور ہے‘ ایم کیو ایم کی بھتہ خور اور قتل در قتل میں ملوث پوری قیادت اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ یہ باتیںجماعت اسلامی کراچی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف سیّد منور حسن کے اصولی مو¿قف پر ایم کیو ایم کی ہرزہ سرائی پر کہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اس کی بھگوڑی قیادت نے جھوٹ در جھوٹ بولنے کی جو روایت قائم کی ہے اس کی مثال پاکستانی سیاست کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔دنیا جانتی ہے کہ 1992ءمیں کراچی کے نوجوانوں کے قتل کے لیے فہرست اس وقت کے چیف سیکرٹری جو اس وقت ایم کیو ایم کے سینئر وزیر کی حیثیت سے اقتدار کے مزہ لوٹ رہے ہیں انہیں ایم کیو ایم کی قیادت نے کابینہ کے اجلاس میں خود پیش کی تھی اور پکا قلعہ آپریشن کے تعینارت DSPکو نوازتے ہوئے ایم کیو ایم نے اسے سینیٹر بنا دیا۔مذکورہ فہرست ایم کیوایم کی قیادت نے تحریری طور پر فراہم کی اور یہ صرف اور صرف جماعت اسلامی کی قیادت اور بالخصوص پروفیسر غفور احمد کی شخصیت تھی جنہوں نے اس وقت کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے خلاف آواز بلند کی تھی اور مسلسل اس زیادتی کے خلاف اس پیپلز پارٹی کی حکومت کی مذمت کی تھی جس کے ساتھ آج ایم کیو ایم حکومت میں دونوں ہاتھوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ جماعت اسلامی کے ہر سطح کے کارکنان اور قیادت نے بے گناہ ایم کیو ایم کے کارکنوںکو اس وقت تھانوں اور پولیس کی دسترس سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کیا‘ جس کا اعتراف خود ایم کیو ایم کے ایم این اے حیدر عباس رضوی متعدد ٹی وی پروگرامات میں کرچکے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی پوری قیادت خود فوجی کیمپوں میں ملی بھگت سے پناہ لیے ہوئے تھی اور معصوم اور بے گناہ کارکنان کوپولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ سابق ارکان اسمبلی نے کہا کہ ایم کیو ایم گھناﺅنی سیاست چھوڑے اور 14صوبائی وزیر اور 6 وفاقی وزیروں و مشیروںاورکراچی و حیدر آباد کی سٹی گورنمنٹ کے ذمہ داران کی فوج در فوج کے ساتھ عوام کے سامنے خود کو پیش کرنے کی تیاری کرے کیونکہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران‘ سیکٹر اور یونٹ انچارجز نے جس بڑے پیمانے پر بھتہ خوری اور بد عنوانی اور مال بنا کر بڑے بڑے بنگلوں میں شفٹ ہو کر کروڑ پتی بن گئی، کراچی کے عوام انکا احتساب کریںگے ۔ کراچی میں بچوں کے کھیلنے کے لئے مختص کی گئی زمینوں پر قبضہ کرکے فلیٹ بنا کر فرار ہونے والوں کو کراچی کے عوام معاف نہیں کریںگے۔ ایم کیو ایم جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا شاخسانہ KESCکے ریفرنڈم میں دیکھ چکی ہے ، جہاں بڑے پیمانے پر مفاد پرستوں کو ساڑھے 3ہزار کی تعداد میں نوکری دلوانے کے باوجود KESCکے ورکروں نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ وہ وقت دور نہیں جب کراچی کے عوام امریکی ایجنٹوں اور کراچی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑا لیں گے۔